خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات اور گرد و نواح میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات (ملت + آئی این پی) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ (ن غ)