خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات: سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

سوات:(اے پی پی) کبل کے علاقے توتانو بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سوات کی تحصیل کبل میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے پولیس کی گشتی وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کی تلاش کے دوران توتانو بانڈہ کے ایک گاؤں منجھا میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے حلیم زئی میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 2 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد کے علاوہ کلاشنکوف اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کیا ہے تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔