خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات: سی ٹی ڈی کا اہم دہشت گرد کمانڈر کرفتار کرنے کا دعویٰ

سوات: سی ٹی

سوات: سی ٹی ڈی کا اہم دہشت گرد کمانڈر کرفتار کرنے کا دعویٰ

سوات:(ملت آن لائن)سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر محمد علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ددہشت گرد محمد علی شاہ نے سال 2009 میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 52 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد محمد علی گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، جسے خفیہ اطلاع پر کو شور کے علاقے میں ایک گھر سے گرفتا ر کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…تمام اضلاع میں گندم کی شفاف تقسیم کویقینی بنایاجائے گا، سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان

گلگت۔(ملت آن لائن)سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان برہان افندی نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں گندم کے شفاف اندازمیں تقسیم کویقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ گندم کے بلیک مارکیٹنگ،ذخیرہ اندوزی اور آٹا سمگلنگ کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا اورایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اگر کوئی فلورمل گندم کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور آٹا سمگلنگ میں ملوث ہوا تو ان کو سیل کردیا جائے گا اور ان کا مقررہ کوٹہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹا کی بلیک مارکٹنگ، ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سیکرٹری اور ڈائریکٹر کی سطح پر دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ گندم کی شفاف انداز میں تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع میں سول سپلائی کے دفاتر، ڈپوز،گوداموں اور آٹا ڈیلروں کے دکانوں کے باہر گندم بوریوں کی تعداد اور آبادی کی تفصیلات آویزاں کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں اور ان پر سیکرٹری اور ڈائریکریٹ کی سپیشل سیل کا نمبر بھی درج ہوگااور عوام کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت پرفوری نوٹس لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ اور عوام کا حق کھانے والے چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو ان کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی ۔گلگت بلتستان میں گندم مافیا کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کا حق کھانے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کی کارروائی کو سراہتے ہوئے آٹا بلیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقے میں گندم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے اور مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارنے کی ہدایت کی ہے۔