خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات سے سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کا ڈسٹرکٹ کونسلر گرفتار

سوات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سورن کے قتل کے الزام میں سوات سے تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیو کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 2 روز قبل سردار سورن سنگھ کو بونیر کے علاقے پیر بابا میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز بونیر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔