خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات: مبینہ دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

سوات (ملت + آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات کی تحصیل مینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا‘ گرفتار دہشت گرد 2008 میں مٹہ گرلز سکول کو جلانے میں ملوث تھا۔ منگل کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات کی تحصیل مینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اختر محمد کو جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ سے گرفتار کیا گیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد 2008 میں مٹہ گرلز سکول کو جلانے میں ملوث تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔