خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سوات :(آئی این پی ) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔ سوات اور گرد و نواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 جبکہ گہرائی 90 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی پہاڑی علاقہ تھا ۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔