خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات میں زلزلے کے جھٹکے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

سوات(آئی این پی )سوات میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی دو سو گیارہ کلومیٹرز کے قریب تھی ۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔