خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات میں چار افراد کا قاتل گرفتار

سوات:(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے سوات میں چار افراد کے قاتل کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ایوب نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیاتھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سوات میں چار افراد کے قاتل کو ایک کارروائی کے دوران گرفتارکرلیاگیا۔ یاد رہے کہ سوات کے بلوگرام چوک میں گذشتہ روز دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ جس دوران ملزم ایوب نےچار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔