خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات :یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنےگھومنے پھرنے پر پابندی عائد

سوات:(اے پی پی)سوات یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ، چیف پراکٹر کے دستخط والانوٹس دنیا نیوز کو موصول ہو گیا ۔ سوات یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ۔ چیف پراکٹر کے دستخط کیے گئے نوٹس میں طلبا و طالبات کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ کسی بھی طالبعلم اور طالبہ کو یونیورسٹی کیمپس میں اور کیمپس کے باہر اکٹھے بیٹھنے اور چلنے پر پابندی ہے ۔ جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق کوئی بھی طالبعلم یا طالبہ اکٹھے بیٹھے یا چلتے پھرتے پائے گئے تو ان کو 50 روپے سے 5000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ایسے طلبا و طالبات کے والدین کے ساتھ فوری طور پر ایک میٹنگ بھی کی جائے گی ۔ اس نوٹس کی ایک کاپی سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پرسنل سیکرٹری ، رجسٹرار کے پرسنل سیکرٹری اور تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو بھی بھجوا دی گئی ہے ۔