خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات:2 غیرملکی دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکارزخمی

سوات:(اے پی پی) مالم جبہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ دونوں دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔