خبرنامہ خیبر پختونخوا

سورن سنگھ قتل کیس،امرجیت ملہوترا سے تفتیش مکمل، 3گھنٹے بعد رہا

پشاور:( اے پی پی )وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کیس میں سوات سے اے این پی کے سابق سنیٹر امرجیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا کو ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے تفتیشی نے تفتیش مکمل ہونے پر انہیں چھوڑدیا گیا ،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق سنیٹر امرجیت ملہوترا نے کہاکہ ڈاکٹرسورن سنگھ قتل میں ملوث بلدیوکمار نے انہیں سیاسی اختلاف کی بناپر پھنسانے کی کوشش کی اور ان کے خلاف جھوٹا بیان دیا حالانکہ ان کے مابین کئی سالوں کوئی تعلق ہی نہیں رہا