خبرنامہ خیبر پختونخوا

سپرہائی وے پرآئل ٹینکرمیں آگ لگ گئی ڈرائیورہلاک

حیدرآباد: (اے پی پی) سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر نے ٹرک کو ٹکر مار دی ، آئل ٹینکر اور ٹرک میں آگ لگ گئی ، ٹرالر ڈرائیور ہلاک ، 2 زخمی،سپرہائی وے پر تھانہ بولا خان موڑ اور بقاء شہر کے قریب ایک 22ویلرآئل ٹینکر نے پہلے سے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھی آگ سے جل کر ٹینکر ڈرائیور45سالہ عطا اللہ پٹھان ولدعبدالمنان جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹینکر میں سوار دو افراد نیاز علی ولد بیت اللہ اور عبدالغفار خان ولد عبدالحئی شدید زخمی ہو گئے ایدھی رضا کاروں نے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا جہاں انہیں برنس وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ عطاء اللہ پٹھان کی نعش کو سرد خانہ میں رکھ دیا گیا ہے۔