خبرنامہ خیبر پختونخوا

سڑکوں کی بحالی کے لئے کام کیا جا رہاہے: خٹک

پشاور : (ملت+اے پی پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک صوبے میں 5 سو کلو میٹر طویل سڑکوں کی بحالی کے لئے 15 ارب روپے فراہم کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک صوبہ بھر میں 5 سو کلومیٹر طویل سڑکوں کے تعمیر کے لئے 15 ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کرے گا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی اس مد میں 15 فیصد رقم مہیا کی جائے گی۔