خبرنامہ خیبر پختونخوا

سکردو میں 20 گھنٹے بعد دوبارہ برفباری کا سلسلہ جاری، راستے بند

سکردو میں 20 گھنٹے بعد دوبارہ برفباری کا سلسلہ جاری، راستے بند
سکردو:(ملت آن لائن) سکردو میں 20 گھنٹے کے وقفے بعد برف باری کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث 90 فی صد بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب شروع ہونے والا رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ 20 گھنٹے کے وقفے کے بعد پھر شروع ہوگیا۔ اس دوران میدانی علاقوں میں 6 انچ جبکہ بالائی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ شہری اور نشیبی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل رہے جبکہ تمام بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ پچھلے دو روز سے جاری برف باری اور موسم کی خرابی کے باعث قومی ائیر لائن کی پروازیں آج دوسرے روز بھی منسوخ ہوگئیں۔ دوسری جانب برف برف باری سے بچے خوش ہوگئے ہیں اور گھروں سے نکل کر سکیٹنگ اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔