خبرنامہ خیبر پختونخوا

سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

کراچی:(ملت آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن نے ثابت کردیا کہ انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، اگر الیکشن کمیشن تماشائی بنا رہا تو عوام کا بیلٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سینیٹ انتخابات میں ہونی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کامیاب سینیٹ امیدواروں سے بیان حلفی لے کہ انہوں نے ووٹ کس طرح حاصل کیے۔
سینیٹ کے لئے خریدوفروخت نہ روکی، توایوان منڈیاں بن جائیں گے: سراج الحق
انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کو تحفظ دینے کے بجائے اداروں کا استحکام ضروری ہے، پاکستان میں سیاست ذات سے شروع ہوکر ذات پر ختم ہوجاتی ہے، عوام کو مخاطب کرتے ہوئے سربراہ جے آئی کا کہنا تھا کہ عوام عام انتخابات میں دیانتدار اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں۔ خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا جائے کہ انہوں نے ووٹ خریدا ہے یا نہیں، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی سیاست ہار گئی، سینیٹرز اب اپنا خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟
سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی اسی لیے اج کل سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مختلف جماعتیں سینیٹ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔