خبرنامہ خیبر پختونخوا

سینیٹ الیکشن: کے پی کے اسمبلی کی صورتحال

سینیٹ الیکشن: کے

سینیٹ الیکشن: کے پی کے اسمبلی کی صورتحال

لاہور:(ملت آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی سے 11 سینیٹرز کا چناؤ ہو گا جس میں 7 جنرل ، 2 ٹیکنوکریٹس جبکہ 2 خواتین کی نشستیں ہیں۔ یہاں بھی جوڑ توڑ کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی زیادہ سے زیادہ نشسیتں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی کل تعدا د 124 ہے اور اس وقت ایوان میں 123ممبران موجود ہیں۔حکومتی اتحاد کے 70 اراکین ہیں جس میں 61 پاکستان تحریک انصاف ، 7 جماعت اسلامی جبکہ 2 آزاد اراکین حکمران اتحاد کا حصہ ہیں۔ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے جس میں 16 مسلم لیگ ن ، 16 جمعیت علمائے اسلام ف ، 6 پاکستان پیپلز پارٹی، 10 قومی وطن پارٹی ، اور 5 عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین ہیں۔ کے پی کی 7 جنرل نشستوں میں سے ہر امیدوار کو جیتنے کےلیے 18 ووٹ لینا ہوں گے۔ اس طرح حکمراں اتحاد 70اراکین کے ساتھ کم از کم 4 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن،جے یو آئی ف ، قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر 3 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2، 2 نشستوں پر ایک امیدوار کو 61 ، 61 ووٹ لینا ہوں گے۔اس لحاظ سے حکمراں اتحاد خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں اگر متحد رہتی ہیں تو وہ بھی خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی جوڑ توڑ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اس لیے قوی امکان ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پی پی پی کو ایک ایک نشست دی جا سکتی ہے۔