خبرنامہ خیبر پختونخوا

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

پشین: (ملت+اے پی پی) حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔