خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی، پرنسپل کے قتل میں ملوث دوسراملزم گرفتار

پشاور: ( اے پی پی )کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے آئی سی ایم ایس حیات آباد کے پرنسپل عابد رضاکے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کوگرفتارکرلیاملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔30مارچ2016ء کو نجی کالج آئی سی ایم ایس حیات آباد پشاور کے پرنسپل عابد رضاولد محمدرضاکالج سے چھٹی ہونے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا سی ٹی ڈی نے ملزمان کا سراغ لگاکرایک ملزم زاہد عرف حمام ولد شاہ زمان کوگزشتہ رو زگرفتار کرکے جس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم وسیع اولد کرامت اللہ سکنہ ڈورہ سکول سفیدڈھیری پشاورکوگرفتارکرلیاہے ملزم کاتعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔