خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،مطلوب دہشتگرد اختر علی گرفتار

سوات: (ملت+آئی این پی) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے منگورہ سے مطلوب دہشتگرد اختر علی کو گرفتار کرلیا۔پیر کو سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے مینگورہ کے علاقے رحیم آباد سے مطلوب مبینہ دہشتگرد اختر علی کو گرفتار کرلیا۔اختر علی مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔(خ م)