خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، اہم دہشت گرد گرفتار

پشاور: (ملت+ آئی این پی )انسداد دہشت گردی فورس نے مالا کنڈ میں کارروائی کر کے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔ سی ٹی ڈی نے مالا کنڈ کے علاقے چک درہ کے بازار میں کارروائی کر کے دہشت گر کو گرفتار کیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گر د نے 2009میں اپنے ساتھیوں سمیت مسجد پر حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو ئے۔