خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی پیک راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے؛ سینیٹر طلحہ

مانسہرہ: (ملت+آئی این پی ) چیئرمین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل پاکستان و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے جو خطے کے ساتھ پورے ملک میں ترقی ،امن ا ور خوشحالی لائے گا۔ مانسہر پولیس ٹرینگ سینٹر میں 33 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں 150 کیڈٹ پر مشتعمل دستے نے ٹرینگ مکمل کی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل پاکستان و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اس ٹریننگ سینٹر میں جن قوائد ضوابط کی تربیت دی گئی ہے اس کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ اپنے آپ کو مت سمجھیں کہ آپ کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں۔آپ کا کردار اس خطے کے امن کے لیے بہت اہم ہے۔مظلوم کا تحفظ آپ کی اولین فرائض میں شامل ہے۔یہ شعبہ آپ کی دنیا و آخرت سنوار بھی سکتاہے اور بگاڑ بھی۔اب یہ آپ پر ہے کہ آ پ کو ن سا راستہ اختیا ر کرتے ہیں۔بحیثیت مسلمان آپ کے کاندھوں پر بڑی ذمیداری آن پڑی ہے۔پاکستان نے ہمیں جوعزت دی جس نے ہمیں دنیا کی ہر دولت سے مالا مال کیا۔اس کی حفاظت و عزت ہمارے فرائض میں شامل ہے۔قیام پاکستان میں ہمارے اصلاف کی لازوال قربانیاں شامل ہیں اس کی آبیاری میں ہمارے اصلاف کا خون شامل ہے۔علامہ اقبال کا دو قومی نظریہ جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا افسوس کے ساتھ وہ آج بھی لاگو نہ ہوسکا میں اس پلیٹ فارم پر اپنی آنے والی نوجوان نسل سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کو پورا کریں گی۔ ہماری قسمت کے فیصلے کرنے والوں نے ہماری ساتھ زیادتی کی ہے۔انشا اللہ آے والا وقت ہمار اہوگا۔ پاکستان کو جس جنگ وجدل میں جھونگ دیا گیا اس کے نمٹنے کے لیے اس محکمے کی قربانیاں قابل تحسین ہیں سینکٹروں اہلکاروں نے شہادت دے کر اس خطے کے امن کو قائم کیا میں انکو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔یہ ڈیپارٹمنٹ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس خطے سے سی پیک راہداری کی صورت پاکستان کا مستقبل گزر رہا ہے جو خظے کے ساتھ پورے ملک میں ترقی ،امن ا ور خوشحالی لائے گا۔میری دعا ہے کہ آپ میدان عمل میں جارہے ہیں اللہ آپ کو کامیاب کرے حق وباطل کو سمجھنے اور مظلوم کی داد رسی کرنے کو موقع فراہم کرے۔ تقریب سے خطاب کے بعد جاک جو بند دستے نے سلامی دی عمدہ کاردگی کا مظاہر کرنے والے پولیس اہلکاروں میں اسنا د تقسیم کی گئی۔ آخر میں پولیس ٹر یننگ سینٹر کے لیے اپنے ذاتی سرمائے سے ایک واٹر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینک کا اعلان کیا جس پر 10سے 15 دن میں کام شروع ہوجائے گا۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر مانسہر ہ ایس پی طارق اقبال نے آخر میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔