خبرنامہ خیبر پختونخوا

سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،پر ویز خٹک

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ریڈیو پاکستان کے مطابق پشاور میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ترقی خوشحالی اور گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان سمیت خطے میں خوشحالی آئے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ اس منصوبے میں ہائیڈل پاور جنریشن ، شمسی توانائی، معدنیات، تیل و گیس اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے لئے کشش موجود ہے۔