خبرنامہ خیبر پختونخوا

شادی کی تقریب میں دستی بم حملہ، 10 افراد زخمی

خیبر ایجنسی: (ملت+اے پی پی) جمرود گنڈی کے علاقے میں لال زادہ آفریدی کے گھر شادی ہو رہی تھی۔ تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔