خبرنامہ خیبر پختونخوا

شانگلہ ،پولیس کا سرچ آپریشن، 200سے زائد مشتبہ ، 10اشتہاری ملزمان گرفتار

شانگلہ (ملت + آئی این پی) شانگلہ پولیس کا سرچ آپریشن، 200سے زائد مشتبہ جبکہ 10اشتہاری ملزمان گرفتار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈپی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42کاروائیوں کے نتیجے میں 200سے زائد مشتبہ اور دس اشتہار ی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ دس اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی کاروائیاں تھانہ چکیسر اور تھانہ چوگا کی حدود میں کی گئیں۔ ملزمان سے قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں چار پستول، چھ شارٹ گن، ایک ایس ایم جی اور متعدد کارتوس شامل ہیں۔ اسی طرح پولیس نے ملک میں جاری راد الفساد آپریشن ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی ٹی ڈی کے ساتھ ملکر سینکڑوں سکول ، ہوٹلز اور رینٹ پر رہائشی پلازے بھی چیک کئے جہاں پر ناقص سیکورٹی انتظامات پر درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔