خبرنامہ خیبر پختونخوا

شبقدر: دستی بم‘ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

چارسدہ (آئی این پی) شبقدر کے علاقے حلیمزئی میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مکان سے دو خودکش جیکٹ‘ دستی بم‘ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو شبقدر کے علاقے حلیمزئی میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مکان سے دو خودکش جیکٹ‘ دستی بم‘ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ اسلحے میں تین پستول اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ (ن غ)