خبرنامہ خیبر پختونخوا

شبقدر: چوری اوررہزنی میں ملوث اہم گروہ گرفتار

شبقدر (ائی این پی) شب قدر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چوری اوررہزنی میں ملوث اہم گروہ کو گرفتار کرکے ان سے موٹرسائیکل ودیگر سامان بھی برآمدکرلی تھانہ شب قدر ایس ایچ او تھانہ شبقدر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شبقدر پولیس کو گزشتہ کئی دنوں سے چوری اور رہزنی کے واردتوں کی شکایت ملی جس سے عوام کی زندگی اجیران بنادی گئیجس پر شبقدر پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے رہزنی اور چوری کے واردتوں میں ملوث اہم گروہ گرفتار کرلئے گرفتار ہونے والوں میں اسفندیار ‘ گل رحمان ‘ آصف ‘اسماعیل ‘ آمین ‘ عمران سمیت دیگر شامل ہیں جن کے قبصے سے چوری اور رھزنی کے دوران چھینی گئی چار عدد موٹر سائیکل ‘ نقد رقم ‘ دو عدد موبائل اور پستول بھی برآمد کیا گیا ہیں جبکہ گرفتار افراد سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس کے مطابق شبقدر بازار ‘ گڑنگے روڈ سمیت دیگر اہم واردتوں میں یہ گروہ ملوث ہیں۔ ان میں سے بعض افراد پڑانگ غار سے گرفتار ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔ پریس بریفنگ کے دورانانوسٹی گیشن ایس۔ایچ۔او لیاقت خان ‘ محرر خان ‘ محمد خان ‘ ارشد بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او سعید خان نے بتایا کہ پولیس کی مسلسل کوششوں اور کاروائی کے بعد ملزمان کا سراغ لگا کر انکو قانون کے کٹہرے میں لائے گئے ہیں۔