خبرنامہ خیبر پختونخوا

شربت گلہ کو عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا

پشاور (ملت + آئی این پی ) افغان ’مونا لیزا‘ کے نام سے عالمی شہر حاصل کرنے والی خاتون شربت گل کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا جبکہ ملزمہ نے فرد جرم سے انکار کیا۔شربت گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جمیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے پر شربت گل نے فرد جرم سے انکار کیا۔ شربت گل کا کہنا تھا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام غلط ہے۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خوبصورت آنکھوں سے شہرت پانے والی شربت گل کو دو روز 26 اکتوبر کو دھوکا دہی اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پروفاقی تحقیقاتی ادارے نے پشاور سے گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ شربت گل اور ان کے دو بیٹوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ گزشتہ سال کے شروع فروری 2015 میں سامنے آیا تھا، جب انکشاف ہوا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت 3 افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔