خبرنامہ خیبر پختونخوا

شربت گلہ کیس: نادرا افسر زیر عتاب

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کی مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتارنادرا افسر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے پیر کو پشاور کی مقامی عدالت میں افغان خاتون شربت گلہ کے کیس کی سماعت ہوئیجس میں نادرا افسر محسن احسان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا افسرمحسن احسان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ یاد رہے عدالت میں نادرا کے 3 افسروں عماد خان ، محسن احسان اور پلوشہ آفریدی کے خلاف شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔محسن احسان اور عماد خان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ پلوشہ آفریدی تاحال روپوش ہیں۔