خبرنامہ خیبر پختونخوا

شریفہ بی بی کیس، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 3 ہفتے کی ڈیڈ لائن

شریفہ بی بی کیس

اس خبر کو بھی پڑھیے….شریفہ بی بی کیس، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 3 ہفتے کی ڈیڈ لائن

پشاور:(ملت آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ڈی آئی خان میں شریفہ بی بی بے حرمتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو تین ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ پشاور ہائیکورٹ میں ڈی آئی خان میں شریفہ بی بی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شیر عالم نے عدالت میں واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے استفسار کیا کہ مرکزی ملزم کو ابھی تک کیوں گرفتار نہیں کیا جا سکا؟ ملزم کی گرفتاری میں کیا مشکلات ہیں؟ دو رکنی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہو وہ عدالت کو بتائے، عدالت مدد کرے گی۔ بنچ نے متاثرہ خاتون کی بنائی گئی ویڈیو سے کی برآمدگی سے متعلق بھی سوال کیا جس پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد کئے گئے سات موبائل فونوں کی فرانزک رپورٹ آ گئی ہے جن سے کوئی ویڈیو نہیں ملی۔ عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے تین ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو آئندہ پیشی پر مکمل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔