خبرنامہ خیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان، سکول بم پھٹنے سے بچی جاں بحق

اسلام آباد (ملت+آئی این پی )شمالی وزیرستان میں گرلز اسکول کے گیٹ کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں اباخیل گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ 12 ربیع الاول کیموقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسکول بند تھا تاہم بچیاں وہاں کھیلنے جارہی تھیں کہ اچانک گیٹ کے باہر نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گذشتہ ماہ کے آخر میں بھی شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی میں ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔