خبرنامہ خیبر پختونخوا

شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے سپاہی محمد ضیا فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک

حافظ آباد(آئی این پی )شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی محمد ضیاء کو فوجی اعزازات کے ساتھ آبائی گاؤں ونی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،شہید محمد ضیاء نے کے سوگواروں میں ایک بیوہ،دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔حافظ آباد کے نواحی گاؤں ونی کا رہائشی محمد ضیاء نے 2003میں بطور سپاہی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ آپریشن ضرب عضب کے سلسلہ میں محمد ضیاگذشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقہ شوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ۔شہید محمد ضیا ء کی نماز جنازہ آبائی گاؤ ونی میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج،پنجاب پولیس کے افسران اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کرنل ندیم احمد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہید محمد ضیاء کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔