خبرنامہ خیبر پختونخوا

شندور پولو فیسٹیول میں غیرملکی سیاحوں کی کثیرتعداد میں شرکت

پشاور:( اے پی پی) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر اہتمام شندور کے مقام پر منعقدہ شندور پولو فیسٹیول میں امسال ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی سیاحوں نے شرکت کی اور شندور پولو فیسٹیول سے لطف اندوز ہوئے ، تین روزہ فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کی پولو ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے جبکہ ساتھ ہی مختلف ثقافتی ڈانس ، رسہ کشی، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر مقابلے بھی دیکھنے کو ملے ، شندور پولو فیسٹیول میں زیڈ آئی کے لبری کینٹ اور لپٹن چائے کا تعاون بھی حاصل رہا ، صوبائی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کرنے سے امسال لاکھوں کی تعدادمیں تاریخ میں پہلی غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات اور شندور پولو فیسٹیول کا رخ کیا ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال نے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا انتظام بھی کیا تھا تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں ، صوبائی حکومت اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی صوبہ میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے اولین ترجیح ہے کہ یہا ں کے سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی سیاح رخ کریں یہ صوبہ پہلے کی طرح سیاحتی لحاظ سے ترقی کرسکے اور یہاں کی معیشت مضبوط ہوجائے۔