خبرنامہ خیبر پختونخوا

شکارپور : 4 دہشت گرد گرفتار

شکارپور:(ملت+اے پی پی) پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ثناء اللہ بھی شامل ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد شکارپور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پولیس نے خواستی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر چاروں دہشت گردوں ثناءاللہ،ریاض بروہی ،رشید اور منیر کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودمواد برآمد کرلیا ۔ ایس ایچ او خان پور محمد ایوب نے بتایا کہ دہشت گرد ثناءاللہ جیکب آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور مالی مدد فراہم کرنے والا ہے ،وہ کوئٹہ میں مدرسہ حسینیہ بن ماویہ چلاتاہے اور خودکش حملہ آور تیار کرنے کے لیے افغانستان بھیجتا تھا ۔