خبرنامہ خیبر پختونخوا

شہداء کے کارناموں کوہرگزفراموش نہیں کیاجاسکتا،حافظ حفیظ الرحمن

شہداء کے کارناموں

شہداء کے کارناموں کوہرگزفراموش نہیں کیاجاسکتا،حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید لالک جان نشان حیدر کے صاحبزادے طارق لالک جان اور تنظیم آرمی شہداء گلگت بلتستان کے صدر بی جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قومی اثاثہ اور لالک جان نشان حیدر قومی ہیرو ہیں انکے کارناموں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا انکی دلیری اور بہادری پر پاکستان سمیت پوری جی بی فخر کرتی ہے، اس موقع پر لالک جان نشان حیدر کے صاحبزادے طارق لالک جان کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی جس پر لالک جان نشان حید ر کے صاحبزادہ طارق لالک جان نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیااور اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آرمی شہداء گلگت بلتستان کے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گیاری سیکٹر سمیت دیگر شہداء کے لواحقین کو سرکاری محکموں میں آرمی شہداء فیملی اسسٹنٹ پیکیج کے تحت ملازمت دینے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے تاکہ شہداء کے خاندان بہتر انداز میں زندگی گزار سکیں اور جی بی اسمبلی نے آرمی شہداء کے لواحقین کیلئے آرمی شہداء فیملی پیکیج کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمت کو یقینی بنانے کیلئے قرارداد منظور کر چکی ہے اس پر عملدرآمد کیلئے بھی کام جاری ہے انشاء اللہ قانون کے مطابق اس پر عملدرآمد ہوگااس موقع پر صدرآرمی شہداء تنظیم گلگت بلتستان بی جمیل نے وزیر اعلیٰ کا اسمبلی سے آرمی شہداء کے لواحقین کو سرکاری محکموں میں ملازمت کی منظوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی استدعا کی جس پر وزیر اعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔