خبرنامہ خیبر پختونخوا

شہرمیں چلنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں میں لگے پریشرہارن اتاریے

ایبٹ آباد:(اے پی پی) ایبٹ آباد کے عوامی شہر میں چلنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں میں لگے پریشر ہارن کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پریشر ہارن شہریوں کو شدید ذہنی امراض میں مبتلا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے درمیان چلنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں میں لگے پریشر ہارنوں کے باعث شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں، میلوں دور تک آلودگی پھلانے والے خلاف قانون پریشر ہارن انسانی آبادیوں کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، شاہراہ ریشم کے دونوں اطرف کثیر تعدا میں سکول،کالج، ہسپتال، مساجد اور مدرسوں سمیت بہت بڑی آبادی قائم ہے، ان میں پڑھنے والے طالب علموں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کیلئے پریشر ہارن پوائزن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس ایبٹ آباد و مانسہرہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کراچی۔ لاہور چلنے والی لانگ روٹ گاڑیوں، ڈمپر، ٹرکوں، بسوں اور مقامی پبلک ٹرانسپورٹ میں لگے پریشر ہارن اور فالتو آرائشی اشیاء اتاری جائیں۔