خبرنامہ خیبر پختونخوا

شہر کی گلیوں میں برہنہ گھمائی جانیوالی لڑکی اب کہاں اور کس حال میں ہے

شہر کی گلیوں میں برہنہ

شہر کی گلیوں میں برہنہ گھمائی جانیوالی لڑکی اب کہاں اور کس حال میں ہے

اسلام آباد(ملت آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں ظلم و بربریت کی بھینٹ چڑھنے والی شریفہ بی بی نفسیاتی مریضہ بن گئی، برہنہ کر کے پورے شہر میں گھمائی جانیوالی لڑکی کو تاحال انصاف نہ مل سکا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں با اثر افراد کی جانب سے ظلم و بربریت کاشکار ہونیوالی شریفہ بی بی جسے با اثر ملزمان پورے شہر میں برہنہ کر کےگھماتے رہے اس وقت ہراس و یاس کی تصویر بن چکی ہے۔ شریفہ بی بی اپنے ساتھ ہونے والے اندوہناک واقعہ کے بعد نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے ۔ اس بات کا انکشاف میڈیا کو اس وقت ہوا جب شریفہ کو نفسیاتی علاج کیلئے لے جایا گیا۔ دوسری جانب شریفہ بی بی کی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس کی سکیورٹی پر تین ایف سی اہلکار جبکہ ایک پولیس اہلکار تعینات کر دیا گیا ہے۔ شریفہ بی بی تاحال انصاف سے محروم ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں اب تک 8افراد کی گرفتاریاں ہو چکی ہیں تاہم اصل ملزمان ابھی تک قانون کے شکنجے میں نہیں آسکے۔