خبرنامہ خیبر پختونخوا

شیر پاؤ خاندان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ، طارق خان

پشاور: (ملت+اے پی پی)قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 17 کے چیئرمین حاجی محمد طارق خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور ان کے خاندان کی خدمات روز روشن کیطرح عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قریشی سٹریٹ گڑھی حمید گل میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے فنڈ سے پچاس کے وی نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیو ڈبلیو پی ایم سی ون کے چیئرمین نورالامین ،سینئر وائس چیئرمین عبدالعلی خان،جنرل سیکرٹری واعظ اللہ ،وائس چیئرمین آصف خان ،پریس سیکرٹری امجد علی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پختون قوم کے حقوق کا حصول اور عوام کی خدمت کیو ڈبلیو پی کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ہی پختونوں کے حقیقی لیڈر ہے اورملکی اور بین الاقوامی سطح پر پختونوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں جبکہ سینئر صوبائی وزیر سکندر خان شیرپاؤ نے قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کے دل جیت لئے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے 17 میں پارٹی کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے اور آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ۔