خبرنامہ خیبر پختونخوا

شیر گڑھ، جلالہ میں کرکٹ کے تنازعے پر دو مسلح گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل،2 افراد شدید زخمی

شیر گڑھ (ملت + آئی این پی) جلالہ میں کرکٹ کے تنازعے پر دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے شیر گڑھ پولیس نے دونوں فریقین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی شیر گڑھ پولیس کو زخمی حالت میں جواد ولد مسلم خان سکنہ خان قلعہ نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں جلالہ کیمپ جا رہا تھا جب میں جلالہ کیمپ پہنچا تو پہلے سے مسلح موجود ملزمان خان داد،محمد خان،اورنگ پسران خان گل اوراختشام ولد محمد خان نے مجھ پر فائرنگ شروع کی جس کی زد میں آکر میں زخمی ہوگیا دوسرے فریق سے اختشام ولد محمد خان سکنہ جلالہ کیمپ نے شیر گڑھ پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ کرتے ہو ئے بتایا کہ میں اپنے بھائی ریاض خان کے ہمراہ اپنی دکان جا رہے تھے جب ہم جائے وقوعہ پہنچے تو مسلح ملزمان اختر نبی،وارث،امجد،رحمان علی پسران یعقوب خان ،صمد علی،بحرے پسران اختر نبی ساکنان جلالہ کیمپ اورجواد ولد مسلم خان ساکن خان قلعہ نے ہم پر فائرنگ شروع کی جس سے میرا بھائی ریاض خان ولد محمد خان موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ میں زخمی ہوگیا انھوں نے کہا کہ ملزمان کے ساتھ چند دن پہلے کرکٹ کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا شیر گڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل،اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی