خبرنامہ خیبر پختونخوا

صارفین بجلی کا استعمال اعتدال سے کریں، پیسکو کی اپیل

پشاور 🙁 اے پی پی )ملک کے دیگرحصوں کی طرح گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوامیں بھی بجلی کا استعمال انتہائی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں کئی فیڈرز شدیداوورلوڈنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے باربار ٹرپ کرجا تے ہیں۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ایسی صورتحال پرقابوپانے کے لئے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اوردرخواست کی ہے کہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکار نہ ہو اور بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہے جسے پیسکوکارکنان سخت موسمی حالات اور گرمی کے باوجود مسلسل کام کرکے دورکرکے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال کردیتے ہیں۔ ان دونوں وجوہات کی وجہ سے بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ نہیں سمجھنا چاھئے. پسکو واضح کرتا ہے کہ صوبہ میں کہیں پر بھی شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی نہ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے. اور جہاں پر بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو وہ شیڈول کے مطابق اوران علاقوں میں لاسز اور ریکوری کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے.رمضان المبارک میں پسکو نے تقریبا 95% علاقوں میں صارفین کو سحری اورافطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔اس موقع پر صارفین سے بھی تعاون کی درخواست ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اورسحری 249افطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تاکہ ان اوقات میں بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکارنہ ہو اورتمام روزہ داروں کو بجلی کی فراہمی جاری رہے.کنڈے اتار کر اوربجلی کا غیرضروری استعمال روک کر بجلی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی میں پسکو کے ساتھ تعاون کریں ۔