خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی؛ سرچ آپریشن کےدوران شدت پسندوں سےفائرنگ کا تبادلہ

صوابی (آئی این پی) صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے‘ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق منگل کو صوابی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے۔ سرچ آپریشن پولیس نے کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔ (ن غ)