خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی؛ پولیس نے 2016ء کے دوران 1044اشتہاری گرفتارکیے

صوابی۔:(ملت+اے پی پی)ضلع صوابی کی پولیس نے 2016ء کے دوران 1044اشتہاری،اوران کے سہولت کاریو ں کو گرفتار کر لیے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 510منشیات فروشوں گرفتار 1176.268کلو چرس،59.44کلو افیون،33.659کلو ہیروئن اور 631لیٹر شراب برآمد کرلی۔ناقص سکیورٹی پر نجی و دیگر تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ اس ماہ میں امتناعی سود اکٹ کے تحت 62سود کاروباراورانڈرپلئی کرنے والے افراد کو گرفتار کیے ہیں ۔ صوابی میں امن وامان برقرار رکھنے اور مسائل کے حل میں مسائل سلجھاوٗکونسل (DRC)کا کردارکلیدی ہے، ڈی آر سی اور پولیس اسسٹیس لائینز (پال) جیسے اہم شعبے پر غریب مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کوانصاف ان کی دہلیز پر ملنا شروع ہیں،عوام کے مختلف تقریباً 1362 تنازعات کی درخواست پر عمل درامد کرکے 1226راضی نامے کیے ۔پولیس حکام کے مطابق صوابی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اپریشنز و دیگر روٹین کاروائیوں میں ضلع بھر میں منشیات ،غیر قانونی امور اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروائی کرتے ہوئے 1044اشتہاریوں جو قتل اور اقدام قتل ،چور ڈکیتی راہزنی و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے کو گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے مختلف نوعیت کے اسلحہ 88عدد کلاشنکوف،23عدد ریفلز،64عدد شاٹ گنز،1044عددپستول،11عددکالاکوف،20731عدد کارتوس،20ہینڈگرنیڈز کے علاوہ744.82کلو بارودی مواد ،20460گز سیفٹی فیوز ،17ڈیٹونیٹر،120ڈائنامیٹ برآمد کرلیے ہیں ،اس طرح معاشرے کے نئی نسل کی تباہی منشیات جیسے لعنت میں مطلوب مشہور منشیات فروشان510افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1176.268کلوچرس ،59.44کلو افیون،33.659کلو ہیروئن اور 631لیٹر شراب برامد کیے گئے ،جبکہ ہزاروں افراد کی چیکنگ بذریعہ crvsاور ہزاروں گاڑیوں کی ویریفیکشن بذریعہ vvs کی گئی ،جن میں سے کئی گاڑیاں غیر تسلی بخش پا کر حراست میں لے گئی ہیں ، دکھی انسانیت کی حدمت کر ناعین عبادت ہے اور ضلع صوابی میں یہ بیڑا ڈی آر سی (DRC)صوابی نے اٹھا رکھی ہے ، ضلع صوابی کے ڈی آر سی میں دو خاندانوں کے درمیان مختصر وقت میں1226کے قریب قتل و اقدام قتل ،مستورات تنازعہ ،جائیداد و کاروباری لین دین کے تنازعات حل کرکے راضی نامے کرنے کی تاریخ رقم کردی۔