خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کئے گئے: امیر

مالاکنڈ: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام نے مالاکنڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پر پھر تیروں کے نشتر چلا دیئے۔ انہوں نے عمران خان کو یوٹرن پی ایچ ڈی قرار دے دیا، دھرنے میں ساڑھے تین سال ضائع کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک اداروں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، انہیں پشاوری ٹانگے میں بٹھا کر واپس بھیجیں گے۔ ن لیگی رہنماء نے کہا کہ صوبے کے عوام مینڈیٹ دینا جانتے ہیں تو چھیننا بھی جانتے ہیں۔