خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی: جماعت پنجم کے بورڈ امتحانات کے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

صوابی۔24اکتوبر(ملت + اے پی پی )پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پی ای این)خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے جماعت پنجم کے بورڈ امتحانات کے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر تے ہوئے واضح کر دیا کہ جب تک صوبائی حکومت اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کےلئے اسے موخر نہیں کرتی نجی تعلیمی ادارے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد سلیم خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انس تکریم نے ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی سیشن اپنا نصف دورانیہ مکمل کر چکا ہے ایسے میں بچوں پر بورڈ امتحان مسلط کرنا کھلی ناانصافی ہے بعض افسران آنے والی نسلوں کا مستقبل داﺅ پر لگانے پر تلے ہوئے ہیںاسے ےکساں تعلیمی نصاب قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ کوئی کام نعروں سے ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے افسران پر نظر رکھے جو حکومت میں رہتے ہوئے ڈالروں کے لالچ میںاسی کے خلاف سازشوں کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔