خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی میں اے این پی کی ضلع کونسل کی خاتون رکن بیٹے اور بیٹی سمیت قتل

صوابی:(اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کی ضلع کونسل کی خاتون رکن کو بیٹے اور بیٹی سمیت قتل کردیا گیا۔
صوابی میں نامعلوم مسلح ملزمان نےاے این پی سے تعلق رکھنے والی ضلع کونسل کی خاتون رکن رضیہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رضیہ اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی اے این پی رہنما اور ان کے بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔