خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی: ناقص کھانا کھانےسے کیڈٹ کالج کے 150 طلبہ کی حالت غیر

صوابی: (اے پی پی) افسوسناک واقعہ صوابی میں کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں پیش آیا۔ جہاں کولڈ ڈرنکس پینے سے ایک سو پچاس طلبا کی حالت غیر ہو گئی۔ کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں میڈیکل ٹیم پہنچ گئی۔ جس کے بعد طلبا کو مردان اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 80 سے زائد طلبا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ کے مطابق ستر کے قریب بچے مختلف اسپتالوں میں ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔