خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی پولیس نےسڑک کنارے نصب 5کلووزنی بم ناکارہ بنادیا

صوابی:(اے پی پی) صوابی پولیس نے فوری کاروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،سڑک کنارے نصب 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، صوابی اورچارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ۔ ،بم 5کلو وزنی بم کو پریشرککرمیں نصب کیا گیا تھا۔ بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کربم ناکارہ بنایا ۔ جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا ، چارسدہ تھانہ سٹی پولیس میں سرچ آپریشن میں 5 اشتہاری ملزمان اور پندرہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔