خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوابی: 600 کلو گرام بارودی مواد اور 11 ہزار گز تاریں برآمد

صوابی.(آئی این پی )صوابی میں پولیس نے مشتبہ ٹرک سے 600 کلو گرام بارودی مواداور 11ہزارگز تاریں برآمد کرلی ہیں جب کہ پولیس نے ایک ملزم کوبھی گرفتارکرلیاہے۔ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بارود کی بڑی کھیپ ضلع صوابی لائی گئی ہے۔بارود کسی تخریب کاری میں استعمال کیاجاناتھا ۔ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس نے مانیری بالا کے مقام پر ایک مشتبہ ٹرک کی تلاشی توٹرک سے 600کلوبارودی مواداور11 ہزارگز تاربرآمد کرلی گئیں۔پولیس نے ایک ملزم نواز کوبھی گرفتارکرلیاہے۔