خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی افسران اورچیف سیکرٹری میں تنازع شدت اختیارکرگیا

خیبرپختونخوا:(اے پی پی) خیبرپختونخوا کےصوبائی افسران اورچیف سیکرٹری کےدرمیان کئی مہینوں سےجاری تنازع شدت اختیارکرگیا۔افسران نےچیف سیکرٹری کے تبادلے کے مطالبے سےپیچھےہٹنےسےانکارکردیا۔ صوبائی افسران نےاعلیٰ عہدوں میں اپنےکوٹےپرعمل درآمدنہ ہونےپرجواحتجاج شروع کیاتھا اس سےافسران اورچیف سیکرٹری کےدرمیان اختلافات پیداہوگئے تھے جوکئی مہینےبعدبھی ختم نہ ہوسکے۔ ایک ہفتہ تک قلم چھوڑہڑتال اوراحتجاج کےبعدسینئروزیرسکندرشیرپاؤکی سربراہی میں اس مسئلے کے حل کے لئےوزراء کی ایک کمیٹی قائم کی گئی جوتاحال تنازع ختم کرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی۔ پی ایم ایس افسران کی ایسوسی ایشن نےواضح کیا ہے کہ چیف سیکرٹری متنازع ہوچکے ہیں اس لئے ان کے تبادلے کےمطالبےسےدستبردارنہیں ہوسکتے۔ ایسوسی ایشن کےصدرعبداللہ محسودکاکہناہےکہ چیف سیکرٹری انتقامی کاروائی کرکےپی ایم ایس افسران کونشانہ بنارہے ہیں ان کا کہناتھا کہ وزراتی کمیٹی اپنی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔ انہوں نےاپنےساتھ ہونےوالی زیادتیوں کےخلاف اسلام آباد تک لانگ مارچ سے دریغ نہ کرنےکابھی اعلان کیا۔