خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اورمشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہ ورکشاپ میں شرکت کی جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم تک رسائی اورمعیار کوبہتر بنانے کی تجاویز پرتفصیلی غورتھا ۔اس موقع پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے واضح کیاکہ غریب اورامیرمیں فرق مٹانے کا واحد راستہ تعلیمی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں جس کے لئے موجودہ حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو تعلیم تک رسائی ممکن ہورہی ہے۔ پرویز خٹک نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کا بجٹ 150 ارب روپے تک بڑھادیا ہے۔ اس موقع پر مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے واضح کیاکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبے میں محض اعلانات کیے۔جس کوموجودہ حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام یونیورسٹیوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ مشتاق احمد غنی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے صوبے بھرمیں 210 کالجز کام کررہی ہیں جبکہ 2012 میں ان کالجز کی تعداد صرف 152 تھی ۔اس کے علاوہ سرکاری کالجز میں طالبعلموں کی تعداد 180351 ہوچکی ہے جبکہ 2012 میں طالبعلموں کی تعداد 130045تھی۔ مزید براں موجودہ حکومت نے صوبے بھر میں 5 نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیں جبکہ صوبے کی یونیورسٹیوں میں تحقیق کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت ریسرچ گرانٹ بھی فراہم کررہی ہیں جبکہ اپلائڈ سائنسزکے شعبے میںآسٹریا کی 4 یونیورسٹیوں سے معاہدہے ہوچکے ہیں جس سے خیبرپختونخوامیں طالبعلموں کواپلائڈسائنسز پڑھائی جائیں گی اوران کوآسٹریا کی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوالٹی سیل بھی قائم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپیل بھی کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے اصلاحات تجویزکریں اوریقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ان تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی۔