خبرنامہ خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت کے منصوبے پر ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد کے فور پانی کے منصوبے کا حکومت برداشت کرچکی ہے

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے منصوبے پر ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد کے فور پانی کے منصوبے کا حکومت برداشت کرچکی ہے،جبکہ وفاق نے اس منصوبے کے لئے اب تک صرف 10 فیصد فنڈز فراہم کئے ہیں،وہ جمعہ کو کراچی چیمبر آف کارمرس اینڈ انڈستری (کے سی سی آئی)کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ 14 ویں مائی کراچی نمائش سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر وزیراعلیٰ سند ھ کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت منطور وسان اور دیگر معزز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایکسپو سینٹر آمد پر سراج قاسم تیلی ،ایس ایم منیر ،زبیر موتی والا ،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر معزز شخصیات نے استقبال کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے کراچی کا سنہرا دور واپس لے کر آئیں گے اور کراچی کی رونقوں کو بحال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،انہوں نے حالیہ پانی کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کے فور پانی کی فراہمی کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے تک ہے اور صوبائی حکومت اب تک اس منصوبے پر ہونے والے کام کے 90 فیصد اخراجات اٹھا چکی ہے ،جبکہ وفاق نے کے فور منصوبے کے لئے اب تک 10 فیصد فنڈ دئیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ منصوبے کو آئندہ سال جون تک مکمل کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا بڑا مسئلہ ہے ،کچھ اسکیموں میں وقت ضرور لگا ہے،لیکن اب ترقیاتی منصوبوں پر مکمل توجہ دے رہے ہیں اور بہت جلد جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کریں گے۔